ہماری کہانی

ہمیں آج بھی یاد ہے کہ مردان ایک چھوٹا سا اور پرسکون شہر ہوا کرتاتھا جس کے چاروں طرف گنے کے کھیت اور دیہات تھے۔گزشتہ دو دہائیوں میں ہماری دنیا ہی بدل گئی ہے۔ مردان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھتے ہوئے متوسط طبقے نے اسے خیبرپختونخوا کا دوسرا اہم ترین شہر بنا دیا ہے۔ مردان میں گزشتہ بیس سالوں میں جہاں زمین کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے وہیں بدقسمتی سے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بھی متاثر ہوا ہے-

امین اللہ خان طورو (AKT) نے یہ سب دیکھتے ہوئے  کینیڈا سے اپنے آبائی شہر مردان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ AKTنے مشاہدہ کیا کہ مردان تعمیرات کی انڈسٹری اور سیر و سیاحت کرنے والوں کے لئے مہمان نوازی کے انتظامات کے حوالے سے پشاور اور اسلام آباد جیسے شہروں سے بہت پیچھے ہے اور مارکیٹ نئے آئیڈیاز کو آزمانے کے خلاف ہے۔AKT کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ دنیا کی معروف مینجمنٹ کنسلٹنسی فرم ڈیلوئٹ میں کئی سال ملازمت کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ٹورنٹو یونیورسٹی سے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ لہٰذا اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ عالمی معیار کے منصوبوں پر عمل درآمد کروانے اور بہترین انتظامات کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل اور اپنی محنتی ٹیم کی لگن کے ساتھ، AKT نے الحمرا بینکوئٹ ہال، گرین مینشنز مردان اور اب گرینڈ سٹی مردان جیسے کامیاب منصوبوں کے ذریعے مردان کے علاقوں کو دلکش بنانے کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ہم نے مردان میں 300 سے زیادہ کارپوریٹ اور دعوتوں کی تقریبات کا انعقاد کیا، 1500 سے زیادہ پراپرٹیز خوشحال فیملیز کو فروخت کیں اور 300 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا۔

AKT انٹرپرائزز میں، ہم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کی بدولت پرسکون خاندانی زندگی گزارنے کے لیے خوبصورت پراجیکٹس بناتے ہیں اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات خود سنبھالتے ہیں۔ ہمارا اولین مقصد یہ ہے کہ انسانی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور اس عظیم کام کا آغاز خیبر پختونخواہ سے کیا جائے اور عالمی معیار کے تعمیراتی اور مہمان نوازی کے منصوبے بنائے جائیں جو دوسروں کے لیے مثال بن سکیں۔

AMINULLAH KHAN TORU
EXECUTIVE DIRECTOR AKT ENTERPRISES

ڈائریکٹر کا پیغام

Line

گرینڈ سٹی مردان پسند کرنے کا شکریہ، میں اچھی طرح سے سمجھتا ہوں کہ پراپرٹی خریدنا کبھی بھی آسان فیصلہ نہیں ہوتا اور مجھے فخر ہے کہ آپ نے گرینڈ سٹی مردان پر غور کیا ہے۔ چاہے سرمایہ کاری کرنا ہو یا اپنی فیملی کے لیے گھر بنانا، مردان میں خریداروں کے پاس ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ آپشنز موجود ہیں۔ انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے مقابلے نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کی توقعات پر پورا اترنےکے لیے اپنی خدمات کو مسلسل آگے بڑھائیں۔

 

AKT انٹرپرائزز میں ہم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کی بدولت پرسکون خاندانی زندگی گزارنے کے لیے خوبصورت پراجیکٹس بناتے ہیں اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی خودلیتے ہیں۔ گرینڈ سٹی مردان میں، ہم خیبرپختونخوا میں رہنے والی فیملیز کے لیے بہترین جگہ ڈیزائن کرنے کے لیے پاکستان کے معروف ماہرین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہماری سیلز ٹیم پراجیکٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے آپ کی رہنمائی کے لیے دستیاب ہوگی۔

 

میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ ہماری نئی دلچسپ کمیونٹی کا حصہ بننے کا انتخاب کریں گے۔ انشاء اللہ ہم اپنے تمام وعدوں کو اعلیٰ معیار، ایمانداری اور اعتماد کے ساتھ پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو طوروخاندان کی پہچان بن چکی ہیں۔

امین اللہ خان طورو
ایگزیکٹو ڈائریکٹر، AKT انٹرپرائزز

ہمارے سابقہ ​​منصوبے!

الحمرا بینکویٹ ہال

مردان میں بہترین شادی ہال

اعلی معیار اور بہترین سروسز الحمرا کو خیبرپختونخواہ کے بہترین شادی ہالوں میں سے ایک بناتی ہے۔ ناقابل یقین فن تعمیر، مزیدار مینوز، کشادہ پارکنگ اور شہر سے نزدیکی نے اسے خطے کا سب سے کامیاب شادی ہال بنا دیا ہے۔

گرین مینشنز مردان

مردان کی سب سے خوبصورت اور اچھی طرح سے منظم ٹاؤن شپ

گرین مینشنز نوشہرہ روڈ سے 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پرغلہ ڈھیر روڈ پر واقع ہے، ایک ٹیم کے طور پر ہمارے پہلے پراجیکٹ نے خطے میں زمین کی بہترین تزئین و آرائش اور عوامی آرٹ رکھنے کے لیے ہمارے کلائنٹس کی تعریف حاصل کی ہے۔ ہمارے قابل قدر کلائنٹس خاص طور پر ہمارے ساتھ اپنی منافع بخش سرمایہ کاری سے خوش ہیں۔

پچھلا پیج

ناقابل یقین پارکس

اگلا پیج

اسٹریٹجک مقام

پچھلا پیج

ناقابل یقین پارکس

اگلا پیج

اسٹریٹجک مقام

NEXT
Strategic Location

PREVIOUS
Incredible Parks